بریگزٹ پاکستان کے لیے برطانیہ سے تجارتی روابط مضبوط کرنے کا موقع

 برطانیہ اب یورپی بلاک سے باہر  سرمایہ کاری اور تجارتی روابط بڑھانا چاہتا ہے


Express Tribune Report December 21, 2020
پاکستان کو برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

ISLAMABAD: 31 دسمبر 2020 کو یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج یا علیٰحدگی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور کینیا سے تجارتی معاہدے اس بات کا اشارہ ہیں برطانیہ اب یورپی بلاک سے باہر سرمایہ کاری اور تجارتی روابط مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس موقع سے فائدہ اٹھا کر برطانیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر بناسکتا ہے۔ برطانیہ پاکستان کی پانچویں بڑی برآمدی مارکیٹ ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تجارتی حجم 2.58 ارب ڈالر ہے جس میں پاکستانی برآمدات 1.72ارب ڈالر اور درآمدات 0.86 ارب ڈالر ہیں۔ فی الوقت تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہے۔

یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا ( بریگزٹ ) سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان برطانیہ سے تجارت میں اضافہ کرسکتا ہے۔ بریگزٹ پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے بہترین موقع ہے۔ گذشتہ برس برطانیہ نے 17 کروڑ ڈالر مالیت کے کینو درآمد کیے تھے۔ پاکستان برطانیہ کو کئی قسم کے پھل برآمد کرتا ہے تاہم بریگزٹ کے بعد کئی طرح کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پھلوں کی برآمد بڑھائی جاسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |