ملک میں مزید 1792 افراد کورونا کا شکار 62 جاں بحق

مزید 1680 افراد نے کورونا کو شکست دے دی، 2403 کی حالت تشویشناک


ویب ڈیسک December 21, 2020
ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40491 ہے، این سی او سی فوٹو: فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1792 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 62 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 ہزار 772 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اب کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 36 ہزار 113 ہوگئی ہے۔

مزید 1792 افراد کورونا کا شکار

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مزید 1792 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 98 ہزار 968 ہوگئی ہے۔

کہاں کتنے مریض

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کی مریضوں کی سب سے زیادہ تشخیص سندھ میں ہوئی ہے جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840 ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، خیبرپختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926 ، ‏اسلام آباد میں 36 ہزار 257، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827 کیسز جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 2 ہوگئی ہے۔

مزید 62 افراد لقمہ اجل بن گئے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا نے مزید 62 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردئے ہیں، جس کے بعد اب تک کورونا کے جاں بحق مریضوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی ہے
پنجاب میں کورونا کی تباہ کاریاں سب سے زیادہ

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 638 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 3 ہزار 333، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 206 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صحتیاب مریضوں میں اضافہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 680 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

40491 فعال مریض

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40491 ہے۔ جن میں سے 2 ہزار 403 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں