ملک میں بدترین آمریت ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی کی پیداوار ہے طاہر القادری

پاکستان اب قائد اعظم کا پاکستان نہیں رہا، ملک میں اس وقت ہر طرف افراتفری ہے، قائد پاکستان عوامی تحریک


ویب ڈیسک December 28, 2013
ملک کے 18 کروڑ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، طاہر القادری۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کہتے ہیں کہ ملک میں اس وقت جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی کی پیداوار ہے۔

لاہور میں کارکنوں سے وڈیو لنک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان اب قائد اعظم کا پاکستان نہیں رہا، ملک میں اس وقت ہر طرف افراتفری ہے، ہر جگہ مافیا چھائے ہوئے ہیں، ملک کے 18 کروڑ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پنجاب میں ڈکیتیاں اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کو ان مسائل کا خود احساس کرنا ہوگا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت نہیں، وہ مروجہ نظام کو جمہوریت نہیں مانتے،یہ نظام بدترین آمریت ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی کی پیداوار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر جگہ لوگ احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں، مہنگائی ، بیروزگاری اور کرپشن کےخلاف اتوار کو لاہور میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے یہ احتجاج ملک کو بتدریج پرامن انقلاب کی جانب لے جائے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس پر امن احتجاج میں بھر پور شرکت کریں۔

،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں