قومی و صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

پی ایس 43 سانگھڑ ،پی ایس 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا


ویب ڈیسک December 21, 2020
امیدوار کاغذات نامزدگی 23 دسمبر سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے۔ ، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 5 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی ایس 43 سانگھڑ ،پی ایس 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 23 دسمبر سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے، اور ان کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو اپیلٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی، جب کہ انہیں انتخابی نشان 17 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختون خوا کے حلقوں این اے 45 اور پی کے 63 کی خالی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں حلقوں پر پولنگ 19 فروری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کا اجرا 24 دسمبر سے ہوگا اور کاغذات کی جانچ پڑتال 6 جنوری کو ہوگی، امیدواروں کی فہرست 19 جنوری کو جاری ہوگی جب کہ انہیں نشانات 21 جنوری کوالاٹ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں