پی سی بی کا انوکھا نسخہ کرکٹرز کی نگرانی اور کمان بیگمات کے ہاتھ میں دینے کا فیصلہ

کوویڈ ایس او پیز میں کرکٹرز میچوں کے دوران اہل خانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے


Muhammad Yousuf Anjum December 21, 2020
کرکٹرز کا موقف ہے کہ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی وجہ سے ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز سے پرفارمنس لینے کا انوکھا نسخہ تلاش کرلیا۔ ملک اور بیرون ملک سیریز میں کرکٹرز کی نگرانی اور کمان بیگمات کے ہاتھ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوویڈ ایس او پیز میں کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کے لیے جنوری سے کرکٹرز میچوں کے دوران اہل خانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ میں موجود اسکواڈز کو بھی پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔ پی سی بی حکام میزبان بورڈز سے بھی بات کرنے کے ساتھ ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے اسکواڈ کے اراکین فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

کرکٹرز اور پی سی بی کا موقف ہے کہ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی وجہ سے ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔‏ اسکواڈ کو ذہنی طور پر پُرسکون رکھنے کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان ٹیم نے آئندہ سال جنوبی افریقا ، زمبابوے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان ٹیم نے متعدد ہوم سیریز بھی کھیلنا ہیں۔ کرکٹرز کو اہل خانہ ساتھ رکھنے کے لیے تمام کوویڈ پروٹوکولز مکمل کرنا ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی وقتاً فوقتاً کھلاڑیوں کو اہل خانہ ساتھ رکھنے کی اجازت تھی۔لیکن کوویڈ صورت حال میں سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد اجازت نہیں دی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں