عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے

امریکی سفارت خانے کے رہائشی کمپاؤنڈز سے 8 کتیوشا راکٹس ٹکرائے


ویب ڈیسک December 21, 2020
امریکی سفارت خانے میں 3 کتیوشا راکٹس رہائشی کمپاؤنڈ سے ٹکرائے، فوٹو : فائل

عراق کے دارالحکومت کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر 8 راکٹس داغے گئے جس کے نتیجے میں عمارتوں اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے میں 8 کتیوشا راکٹس گرے، تینوں راکٹس سفارت خانے کی رہائشی کمپلیکس سے ٹکرائے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور وہاں کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

عراق کے سیکیورٹی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ راکٹس حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ راکٹ شکن نظام نے ایک راکٹ کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔ حملے کے بعد گرین زون میں سائرن بجنے لگے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امریکی عہدے داروں نے حملوں کا ذمہ دار ایران کی حمایت یافتہ عسکری گروپ کو ٹھہرایا ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد امریکی فوجی اڈے پر 15 بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں