تمام جماعتوں کوپارلیمان کے جمہوری اقدارکی پاسداری کویقینی بنانا چاہیے وزیراعظم

پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اورآئین کی پاسداری ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک December 21, 2020
 عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آوازاٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کوپارلیمان کے تقدس اورجمہوری اقدارکی پاسداری کویقینی بنانا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پارلیمانی نظام پرگفتگوہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان قانون سازی، جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اورسب سے بڑا آئینی فورم ہے، تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اورجمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آوازاٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے، پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اورآئین کی پاسداری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |