نواز شریف طالبان کیخلاف ایک لفظ بھی بول دیں تو اپنے گھر کی دیواریں گرا دوں گا بلاول

نواز شریف، عمران خان اور جماعت اسلامی میں جرات نہیں کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کوئی بات کریں، بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف، عمران خان اور جماعت اسلامی میں جرات نہیں کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کوئی بات کریں، بلاول بھٹو زرداری فوٹو : فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کالعدم تحریک طالبان کے خلاف ایک دو لفظ بھی بولیں تو وہ بلاول ہاؤس کی دیوار اپنے ہاتھوں سے گرا دیں گے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور جماعت اسلامی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کوئی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ طالبان کے خلاف ایک دو لفظ بھی بول دیں تو میں بلاول ہاؤس کی دیواریں اپنے ہاتھوں سے گرا دوں گا۔
Load Next Story