پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

درخواستیں 30 ہزار کے بنک ڈرافٹ کے ساتھ ارسال کی جائیں، سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئین نے ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں(فوٹو، فائل)

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اعلان کیا ہے کہ این اے 45 کرم اور پی کے 63 میں پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار 26 دسمبر تک درخواستیں ارسال کریں۔ درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کے نام ارسال کی جائے۔درخواست کے ساتھ 30 ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ زرداری ہاوس اسلام کے پتہ پر ارسال کیا جائے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کا زیرالتوا ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ این اے 75 سیالکوٹ اور پی پی 51 گوجرانوالہ، پی ایس 43 ، پی ایس 88 اور پی بی 20 بلوچستان کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ فرحت اللہ بابر کے مطابق درخواستیں 30 ہزار کے بنک ڈرافٹ کے ساتھ بلاول ہاوس کراچی کے پتہ پر ارسال کی جائیں۔
Load Next Story