بلاول ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا
جیالوں نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا گھیراؤ کرکے دھکے بھی دیئے
بلاول ہاؤس کے سامنے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکن آمنےسامنے آگئے جب کہ اس دوران دونوں کے درمیان تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔
بلاول ہاؤس کے سامنے سڑکوں کی بندش کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بلاول چورنگی پر احتجاج کیا۔ اس دوران پیپلزپارٹی کے کارکن بھی جمع ہوگئے اور انہوں نے رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کو گھیر لیا اور دھکے بھی دیئے تاہم پولیس کی مداخلت پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ عدالتی حکم پر بلاول ہاؤس جانے والی سڑکوں سے تجاوزات ہٹائی جائیں۔
دوسری طرف ڈی سی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر جمعہ کی رات ایک سڑک کھول دی گئی تھی۔ دوسری سڑک کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے الزام لگایا کہ یہ سابق صدر کا گھر ہے اور تحریک انصاف والے اس میں گھسنا چاہتے تھے۔