ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا آسان لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا لاہورہائیکورٹ

گوگل سرچ پر 20 روز سے چل رہا ہے مگر حکومت سوئی ہے، پب جی پر پابندی لگائی جاسکتی ہے تو فوری فیصلہ کیوں نہیں کیا جاتا


Numainda Express December 22, 2020
نہیں چاہتا کہ فیس بک، ٹویٹر اور گوگل  پر پابندی لگائی جائے، چیف جسٹس ،احتساب عدالت میںاحد چیمہ کیس کی سماعت ملتوی۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا بہت آسان ہے، مجھے لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے قادیانیوں کے خلیفہ کا نام گوگل سرچ سے ہٹانے کی ایڈووکیٹ محمد اظہر حسیب کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو ڈانٹ دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا بہت آسان ہے، حکومت ایسے کیسز خود دائر کرتی ہے، گوگل پر پچھلے 20 سے 22 دن سے چل رہا یے مگر حکومت سوئی ہے، چیف جسٹس نے تمام فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، سوشل میڈیا خود غلط نہیں بلکہ اس کا استعمال غلط ہوتا ہے، حکومت اگر پب جی پر پابندی لگاسکتی ہے تو ایسے اقدام پر فوری فیصلہ کیوں نہیں کرتی، آپ یہاں پر قانونی تحفظ تو لے لیں گے قبر میں خود جواب دے دیجیے گا، مجھے لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا۔

دریں اثناء آمدن سے زائد اثاثہ جات میں احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے ریفرنس پر سماعت کیو عدالت نے احد چیمہ کیس پر سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |