لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا مشروط استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سپرد

رانا تنویر، اشرف رسول، عبدالرؤف استعفے دیں تو میرا استعفیٰ قبول کرلیا جائے


Numainda Express December 22, 2020
ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے، مشترکہ استعفوں پر قائم ہوں،باغی ایم پی اے۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو اپنا مشروط استعفیٰ بھجوادیا۔

جلیل شرقپوری کی جانب سے بھیجے گئے استعفے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر پورا پینل مستعفی ہو تو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے، جلیل شرقپوری کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر این اے120، پی پی127، پی پی128اور پی پی139 کے ارکان استعفے دیں تو میں بھی مستعفی ہونی والی بات پر قائم ہوں۔

باغی لیگی ایم پی اے نے کہا ہے کہ31دسمبر تک اگر ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف اپنے استعفے دے دیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں، ہمارا چاروں کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں۔ میں نے مشترکہ استعفوں کی پیشکش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں