مریم اور بلاول شوپیس ہیں فیصلے نواز شریف اور آصف زرداری کو کرنا ہیںفواد چوہدری
نواز شریف اور آصف زرداری اپنے مقدموں سےنکلنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو شوپیس ہیں، فیصلےنواز شریف اور آصف زرداری کو کرنے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو شوپیس ہیں، فیصلےنواز شریف اور آصف زرداری کو کرنے ہیں، وہ اپنے مقدموں سےنکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملے سے ان کی دلچسپی نہیں، بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاست واپس معمول پر آگئی ہے، نا تو لانگ مارچ ہو گا اور نہ استعفے دیئے جائیں گے، تمام لوگ اپنی تنخواہ میں کام کریں گے۔
اس سے قبل اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، اس پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز اور خصوصاً زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی اور جدید ڈرونز کی نجی طور پر درآمد بھی ممکن ہو سکے گی۔