افغانستان میں طبی عملے کی گاڑی پر بم دھماکا 4 ڈاکٹرز ہلاک

غزنی میں ایک صحافی رحمت اللہ نیک داد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا


ویب ڈیسک December 22, 2020
دھماکے میں ڈرائیور بھی ہلاک ہوا، فوٹو: افغان میڈیا

افغانستان کے دارالحکومت میں ایک کار کو بم دھماکے ميں اُڑادیا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور چار ڈاکٹرز ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک پر نصب بم اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طبی عملے کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار مییں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔

چاروں ڈاکٹرز پل چرخی نامی جيل کی طرف جانے کے ليے اپنی گاڑی ميں سوار ہو رہے تھے، اس جيل ميں کئی طالبان جنگجو قيد ہيں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسی طرح غزنی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو قتل کردیا۔ رواں ماہ افغانستان میں یہ تیسرے صحافی کا قتل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں دو ماہ سے پُر تشدد کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ کابل یونیورسٹی میں حملے میں 30 سے زائد طلبا شہید ہوئے تھے جب کہ 4 بار مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں