خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اورمیڈیکل کی طالبہ کی جان لے لی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے شہید میڈیکل اسٹوڈنٹس کی تعداد 2 ہوگئی اور ڈاکٹروں کی تعداد 39 ہوگئی ہے


شاہدہ پروین December 22, 2020
خیبر میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کے طالب علم عدنان حلیم بھی کورونا سے وفات پاچکے ہیں: فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اورمیڈیکل کی طالبہ کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر گرلز میڈیکل کالج کی سال اول کی طالبہ ثنا ریاض کورونا سے جاں بحق ہوگئی۔ متاثرہ طالبہ کو کورونا کے باعث حیات اباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال پشاورمیں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کورونا آئی سی یومیں وینٹیلیڑ پرزیرعلاج تھیں. تاہم حالت تشویشناک ہونے پروہ جانبرنہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جا ملی ہے۔

اس سے قبل خیبر میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کے طالب علم عدنان حلیم بھی کورونا سے وفات پاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں