قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مسلح نوجوان نے پولیس چیک پوسٹ پر اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، اسرائیلی فوج کا دعویٰ


ویب ڈیسک December 22, 2020
اہل علاقہ نے نوجوان کی شہادت پر شدید احتجاج کیا، فوٹو : فائل

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عمر کمیل کو براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے نوجوان کو جان بوجھ کر تاخیر سے اسپتال منتقل کیا جس کے باعث زیادہ خون بہہ ہوگیا اور نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان مسلح تھا اور اُس نے چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے دفاع میں کی گئی جوابی فائرنگ سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

ادھر نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اسرائیلی فوج کے ظالمانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹ کو شہر سے ہٹایا جائے جہاں نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |