آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر
دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گزشتہ روز لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے مطلوب دہشت گرد موجود تھے، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کے لیے سیکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گزشتہ روز لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے مطلوب دہشت گرد موجود تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور آلات مواصلات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آواران میں آپریشن کے دوران لانس نائیک شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں نے آواران کے جٹ بازار میں دہشت گردوں و سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز و دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے تھے۔