بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا کا شکار

اداکارہ نے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

اداکارہ نے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
نامور بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ راکول پریت سنگھ نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہتر محسوس کررہی ہوں تاہم آرام کی ضرورت ہے تاکہ واپس آسکوں جب کہ وہ تمام افراد جنہوں نے گزشتہ دنوں مجھ سے ملاقات کی برائے مہربانی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروالیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)






واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متعدد پاکستانی اور بھارتی اداکار وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان میں ماہرہ خان، نیلم منیر اور بہروز سبزواری سمیت متعدد اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے جب کہ بھارت میں اداکار ورون دھون، نیتو سنگھ، منیش پول اور ہریتھک روشن کی والدہ سمیت دیگر اداکار بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
Load Next Story