برٹش امریکن تمباکو کا اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنا بڑی پیش رفت ہےرزاق داؤد

دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آنے کی امید ہے، مشیر تجارت

دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آنے کی امید ہے، مشیر تجارت۔ فوٹو:فائل

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برٹش امریکن تمباکو نے دہائیوں کے بعد اپنا کاروبار شیئرسروسز ملائشیا سے پاکستان منتقل کیاجو بڑی پیش رفت ہے جب کہ اس کے بعد دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آنے کی امید ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک اجلاس میں بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کوبی اے ٹی کی جانب سے اپنی آرگنائزیشن قیام کیلیے ایویلیو ایٹ کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ برٹش امریکن ٹوبیکوکی جانب سے شیئرڈ سروسز ہب کا قیام پاکستان کیلیے فخرکا مقام ہے جس سے اگلے 5 برسوں میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔

 
Load Next Story