سی پیک سے پاکستان عالمی ویلیو چین میں داخل ہوگاعاصم باجوہ

دوسرے مرحلے میں شیڈول کے مطابق توسیع دی جارہی ہے،ملازمین کو ایوارڈ تقسیم


شنہوا December 23, 2020
اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون،زراعت ،سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دینگے،چینی سفیر۔ فوٹو: فائل

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان عالمی ویلیو چین میں داخل ہوگا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ کورونا وبا کے باعث معاشی اور صحت کے مسائل کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے منصوبوں میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔سی پیک کے ذریعے پاکستان عالمی ویلیو چین میں داخل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک اب زباں زد عام لفظ بن چکا ہے۔

چین کے سفارتخانہ کے زیراہتمام سی پیک پراجیکٹس میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کیلیے ورچوئل تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب سے انھوں نے ایوارڈز جیتنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور انہیں سخت محنت کرنے کی تاکید کی۔

سی پیک منصوبوں کے شاندار پاکستانی عملہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باجوہ نے کہاکہ دنیا بھر میں وائرس کے باعث شدید دھچکا کے باوجود پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد سی پیک کو دوسرے مرحلے میں شیڈول کے مطابق توسیع دی جارہی ہے۔ جس میں معاشی استحکام اور پاکستانی عوام کی فلاح یقینی بنائی جائے گی۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران پن بجلی کے منصوبوں، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کے تحت توانائی اور ڈھانچے کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے عملے کے کل18ارکان نے نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ وصول کیا۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہاکہ سی پیک نے عظیم کامیابی حاصل کی ہے اور دونوں ممالک کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں،کاروباری اداروں اور حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی ترقی اور علاقائی رابطوں میں شاندار کردار ادا کیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں