چرس کی بڑی مقدار ٹنڈو آدم سے حیدر آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام

برآمد ہونے والی 32کلوگرام چرس کی مالیت 32لاکھ روپے ہے، حکام


Ehtisham Mufti December 23, 2020
برآمد ہونے والی 32کلوگرام چرس کی مالیت 32لاکھ روپے ہے، حکام ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس حیدرآباد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر چرس کی ایک بڑی مقدار ٹنڈوآدم سے حیدرآبادمنتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

خفیہ اطلاع پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ٹنڈوآدم سے حیدرآباد جانے والی مال بردار اور مسافر بسوں کی نگرانی سخت کردی اس دوران گزشتہ شب ہالہ ناکہ شہید بینظیر فلائی اوور کے قریب سے گزرنے والے جب ایک ہائی ایس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو وین کے ڈرائیور نے کچھ فاصلہ آگے اندھیرے میں گاڑی روک کرراہ فرار اختیارکیا۔

چھاپہ مار ٹیم نے جب وین میں رکھے امرود کی پیٹیوں کی ایگزامنیشن کی تو ایک ایک کلوگرام چرس کے 32پیکٹس امرود کی پیٹیوں سے برآمد ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی 32کلوگرام چرس کی مالیت 32لاکھ روپے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |