2020 ایوی ایشن کیلیے تباہ کن 1کھرب 60 ارب کا نقصان
لاک ڈاؤن،عالمی سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے کو 107 ارب ریونیو شارٹ فال
ISLAMABAD:
سال 2020 ملکی ایوی ایشن کے لیے تباہ کن سال ثابت ہوا جب کہ کورونا لاک ڈاؤن،عالمی سفری پابندیوں کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری کو 1کھرب 60 ارب کا نقصان ہوا۔
قومی ایئر لائن کو 107 ارب ریونیو شارٹ فال، 22 ارب سے سے زائد آپریشن خسارے کا سامنا،فلائٹ آپریشن معطلی سے سول ایوی ایشن کو ائیروناٹیکل چارجز کی مد میں ساڑھے 31 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا، ملک بھر میں کورونا کے باعث جہاں دوسرے شعبے متاثر ہوئے وہیں پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔
ذرائع کے مطابق کورونا کی پہلی لہر کے دوران اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن مکمل معطل رہا، انڈسٹری کو مجموعی طور پر 1کھرب60 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا، کورونا لاک ڈاون اور سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے کو 129 ارب کا نقصان جبکہ ساڑھے چار ماہ عالمی سفری پابندیوں کے باعث غیر ملکی پروازیں پاکستان نہ آ سکیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایروناٹیکل چارجز کی مد میں ساڑھے 31 ارب کا نقصان ہوا، خسارے میں کمی کے بعد رواں سال کیلیے 194 ارب ریونیو ہدف مقرر کیا۔