پاکستان نے آخری ٹی 20 میچ میں اپنی کلاس ثابت کردی کین ولیمسن

مہمان سائیڈ نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا، ایسے ہدف کے حصول کیلیے آپ کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہیں، کیوی کپتان


Sports Desk December 23, 2020
مہمان سائیڈ نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا، ایسے ہدف کے حصول کیلیے آپ کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہیں، کیوی کپتان۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ پاکستان ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ میں اپنی کلاس ثابت کردی۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ گرین شرٹس نے بہت اچھا پرفارم کیا، میں سمجھتا تھا کہ ہمارا پہلے کھیلتے ہوئے ٹوٹل کافی مناسب بن گیا، دوسری اننگز میں بیٹنگ مشکل ہوگی مگر مہمان سائیڈ نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا، ایسے ہدف کے حصول کیلیے آپ کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حریف سائیڈ کی عمدہ پارٹنرشپس بنیں جنھیں توڑنا مشکل رہا، انھوں نے عمدگی سے اپنے پلان پر عمل کیا جبکہ میں بھی اپنے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر خوش ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں