حکومت مخالف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے شبلی فراز

اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں، شبلی فراز


ویب ڈیسک December 23, 2020
ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں، اللہ تعالی اپوزیشن کو توفیق دے کہ اسے کرسی کی بجائے عوام اور ان کے مسائل نظر آنا شروع ہو جائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جدا ہیں۔ یہ سانجھ کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے، حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کا بیان اس کی واضح گواہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں