کابل میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں افسر ہلاک 2 اہلکار زخمی

پولیس کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نہیں قبول نہیں کی


ویب ڈیسک December 23, 2020
پولیس پر حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نہیں قبول نہیں کی - فوٹو: افغان میڈیا

افغان دارالحکومت کے علاقے دوغاآباد میں پولیس وین پر حملے کے نتیجے میں ایک افسر ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دوغاآباد کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پولیس افسر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور حملے میں زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب کابل پولیس نے بھی نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نہیں قبول نہیں کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ افغانستان میں طبی عملے کی گاڑی پر بم دھماکا، 4 ڈاکٹرز ہلاک

واضح رہے گزشتہ روز بھی کابل میں ہی سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے طبی عملے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ڈاکٹر اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |