علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم عدالت نے میشا شفیع کو طلب کرلیا

گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا گیا


ویب ڈیسک December 23, 2020
گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا گیا

عدالت نے گلوکار واداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر میشا شفیع کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف چالان میں اعتراض دور کرکے عدالت میں پیش کیا جس پرعدالت نے گلوکارہ کو 18 جنوری کو ہونے والے اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانیوالوں کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات مکمل

اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے لیکن وہ ان الزامات کو سچ ثابت نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گلوکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزمات عائد کیے جس سے ان کے اہلخانہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی امیج بھی خراب ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |