کورونا صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں جنوری میں اسکول کھلیں گے وزیر تعلیم سندھ

اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے، سعید غنی


ویب ڈیسک December 23, 2020
میڈیا ورکرز کو بھی مزدور کارڈ میں شامل کریں گے، سعید غنی فوٹو: فائل

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے لیکن اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز کراچی کی ایک فیکٹری میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ واقعے میں مزدوروں کی ہلاکت کی رپورٹ محکمہ محنت کے سیکریٹری سے طلب کی ہے، کوئی بھی کوتاہی سامنے آئی تو کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے ساڑھے 6 لاکھ مزدوروں کو رجسٹر کررہے ہیں، میڈیا ورکرز کو بھی مزدور کارڈ میں شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر کو دوبارہ بند کردیئے گئے تھے اور موسم سرما کی چھٹیاں 10 جنوری تک کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔