مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر گرنیڈ حملہ 3 اہلکار زخمی

زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک December 23, 2020
زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں نامعلوم افراد کے بھارتی فوج پر گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع گندربال کے علاقے میں نامعلوم افراد بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دستے پر گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ، 3 اہلکار ہلاک

واقعہ کے بعد بھارتی فوج کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے حملہ آروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں