572 ارب مالیت کی 21 بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کیلیے ریفرنس کی منظوری
ریفرنسز انسداد بے نامی کراچی زون نے تیار کیے، ریفرنسز میں 5 ارب 72 کروڑ روپے کے بے نامی اثاثے ضبط کرنے کی استدعا
ایف بی آر کی بے نامی ایڈ جوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے 21 بے نامی جائیدادوں کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نامی جائیداد کے ریفرنس انسداد بے نامی کراچی زون نے تیار کیے ہیں۔ منظورشدہ ریفرنسز میں 5 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بے نامی اثاثے ضبط کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بے نامی شیئرز کے پانچ ریفرنس بھی داخل کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ان بے نامی شیئرز کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 96 لاکھ روپےسے زائد ہے۔
بے نامی ایڈجیوڈیکیشن اتھارٹی نے غیر منقولہ جائیداد کے بھی 5 ریفرنس کی بھی منظوری دی ہے ان بے نامی غیر منقولہ جائیداد کی مالیت 4 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اسی طرح بے نامی بینک اکاؤنٹ کا بھی ایک ریفرنس منظور کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس بے نامی بینک اکاؤنٹ میں 1 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے بے نامی گاڑیوں کے 12 ریفرنس کو بھی منظور کیا گیا ہے اور ان بے نامی گاڑیوں کی مالیت کا تخمینہ 3 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے منظوری کے بعد ان بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔