روس کا ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
نئی ٹک ٹاک ایپ کا منصوبہ آئندہ 2 سال میں مکمل ہوجائے گا، روسی میڈیا
روس نے چین کی طرز پر اپنی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق حکومت کی زیر اثر سب سے بڑی انرجی کمپنی (Gazprom) سے منسلک ملک کی نامور میڈیا کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنی کے گروپ سی ای او ایلیگژنڈر زہاروف کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ صدر ولادی میر پوٹن کی مبینہ بیٹی کترینہ تیخونوف کے ماتحت چلنے والی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر بنائی جائی گی۔
ایلیگژنڈر زہاروف نے مزید بتایا کہ ان کی میڈیا کمپنی نے 'یا مولوڈیٹس' کے نام سے سروس بھی خریدلی ہے، روسی بلاگرز کے لیے ویڈیو سروس منصوبے کو جلد تخلیق کیا جائے گا جب کہ آئندہ 2 سال تک منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ (Gazprom) گروپ کا شمار روس کی نیم سرکاری انرجی کارپوریشن میں ہوتا ہے جس کے ماتحت سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے جس میں متعدد میڈا چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز ہیں، رواں مہینے کے اوائل میں (Gazprom) کمپنی کے سی ای او نے یو ٹیوب کی طرز پر 2 ویب سائٹس بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 2 سال میں مکمل ہوں گی۔