روپے کے مقابلے میں ڈالر کو قدر کو تنزلی کا سامنا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter December 23, 2020
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔(فوٹو، فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی بہ نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 13 پیسے کی کمی سے 160 روپے 54 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 160 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں