پی آئی اے نے زیادہ وزن والے فضائی عملے کی فہرست طلب کرلی
مینیجر فلائٹ سروسز سے ایسے تمام فضائی عملے کی فہرست طلب کی گئی ہے جو جسمانی طور پر موٹے ہیں
پی آئی اے میں غیر معمولی وزنی فضائی عملے کی شامت آگئی، ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے زائد وزن کے حامل فضائی ملازمین کی فہرست مرتب کرنا شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے چیف ایچ آر کی جانب سے جنرل مینیجر فلائٹ سروسز سے ایسے تمام فضائی عملے کی فہرست طلب کی گئی ہے جو جسمانی طور پر موٹے ہیں۔ چیف ایچ آر کے مطابق ان تمام فضائی عملے کو فہرست کا حصہ بنایا جائے گا جو مطلوبہ معیار سے زائد وزن رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے بھی پی آئی اے کے طیاروں پر ڈیوٹیاں دینے والے اوور ویٹ ملازمین کی سرزنش کی جاچکی ہے اور ایک بار پھر زائد وزن کے حامل فضائی ملازمین کی فہرست مانگی گئی ہے۔