ٹارگٹڈ آپریشن میں 103 ملزمان گرفتاراسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد

رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مارکارروائیاں کورنگی ،غریب آباداور دیگر علاقوں میں کیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد


Staff Reporter December 29, 2013
رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مارکارروائیاں کورنگی ،غریب آباداور دیگر علاقوں میں کیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، چھاپہ مار کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 103 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، نقدی ، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز سندھ کے ترجمان میجر سبطین کی جانب سے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں رحیم آباد ، کورنگی ، سماما شاپنگ سینٹر ، بھٹائی آباد ، غریب آباد ، ملیر ، ضیا کالونی ، مہران ٹائون ، پپری ، جمالی گوٹھ ، منگھوپیر ، اورنگی ، پٹھان کالونی ، فرنٹئیر کالونی ، دھوبی گھاٹ اور لیاری سنگولین میں ٹارگٹڈ آپریشن جبکہ دھوبی گھاٹ اور کورنگی نمبر ڈھائی میں اسنیپ چیکنگ کے بعد مجموعی طور پر 15 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 چھاپوں اور 8 مقابلوں کے بعد مجموعی طور پر 84 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے 23 ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں ۔



ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 11 مفرور ، 14 غیر قانونی اسلحہ ، 8 منشیات فروشی ، 15 ڈکیت 7 ٹارگٹ کلر اور 29 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں ، سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع براق پمپ کے قریب مقابلے کے بعد ایک ملزم احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ، شیر شاہ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم ماجد علی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے سیکٹر 6-C میں مقابلے کے بعد 2 ملزمان ناصر بنگالی اور نور نبی کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کرلی ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |