بھارتی ٹی وی کو نوٹس بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی کا مظہر ہے شبلی فراز

برطانیہ نے بھارتی چینل کے پاکستان  کیخلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 24, 2020
برطانیہ نے بھارتی چینل کے پاکستان  کیخلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ برطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈس انفو لیب نے بھارتی جھوٹ کے کاروبار کا پول کھولا تو برطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیکولرزم کا پرچار کرنے والا بھارت انتہاپسندی اوردہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، آف کام کا نوٹس بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی کا مظہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |