رنبیر نے ’’کورونا‘‘ کو عالیہ سے شادی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیدیا

بہت جلد عالیہ بھٹ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، رنبیرکپور


ویب ڈیسک December 24, 2020
بہت جلد عالیہ بھٹ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، رنبیرکپور

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے عالمی وبا کورونا کو عالیہ بھٹ سے شادی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹریو میں اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں انہوں نے کچھ نیا نہیں سیکھا اور نہ ہی ان کی کوئی خاص مصروفیات رہیں، ابتدائی دنوں میں والد کی وفات کے باعث صدمے میں تھے جس کے بعد پورا دن فیملی کے ساتھ گزارا اور دن میں 2 سے 3 فلمیں روزانہ دیکھتا رہا۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے جواب دیا کہ ''کورونا'' کی وجہ سے میری اور عالیہ کی شادی نہیں ہوسکی اور اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو اب تک شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہوتے تاہم وہ اس حوالے سے کچھ بھی کہہ کر منحوست نہیں پھیلانا چاہتے بلکہ زندگی میں بہت جلد اس مقصد کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

عالیہ بھٹ سے متعلق رنبیر کپور نے کہا کہ وہ ٹیلنٹ سے بھرپور لڑکی ہے، جس نے لاک ڈاؤن میں گٹار سیکھنے سے لیکر اسکرین رائٹنگ تک ہر ایک چیز سیکھنے کی کوشش کی اور باقاعدہ کلاسس لیں جب کہ میں اپنے مقابلے میں عالیہ بھٹ کو زیادہ کامیاب سمجھتا ہوں۔

واضح رہے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایان مکھرجی کی فلم ''براہمسٹرا'' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، اس کے علاوہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں