نوکری سے برطرف لیڈی اہلکار کو پولیس نے خود سوزی سے بچالیا

غلام فاطمہ کو غیرحاضری پر برطرف کیا گیا تھا،ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن


Staff Reporter December 29, 2013
برطرف خاتون پولیس اہلکار کی خودسوزی کی کوشش کو لیڈی پولیس انسپکٹر ناکام بناکر منانے کی کوشش کررہی ہے فوٹو : ایکسپریس

ایس ایچ او وومن پولیس انسپکٹر غزالہ نے پریس کلب کے قریب خود سوزی کرنے والی لیڈی پولیس اہلکار غلام فاطمہ کو خود سوزی سے بچالیا۔

انھوں نے بتایا کہ لیڈی پولیس اہلکار کو4 ماہ قبل بغیر اطلاع دیے غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا بعدازاں اعلیٰ افسران کی ہدایت پر غلام فاطمہ کو بحال کردیا گیا تاہم وہ پلٹ کر دوبارہ تھانے نہیں آئی اور نہ ہی ہم سے رابطہ کیا ۔



انسپکٹر غزالہ نے بتایا کہ لیڈی پولیس اہلکار کو تحویل میں لینے کے بعد صدر وومن تھانے لایا گیا جہاں اسے دوبارہ بحال کیے جانے کے حوالے سے لیٹر بھی دکھایا تاہم وہ بضد ہے کہ بحالی کے ساتھ اسے4 ماہ کی تنخواہ بھی دی جائے انھوں نے بتایا کہ غلام فاطمہ کو سمجھا کر گھر بھیج دیا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی شروع کر دے تاکہ اس کی مزید غیر حاضری نہ ہو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں