امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری قتل

کولمبس شہر کے مئیر نے فائرنگ کرنے والے پولیس آفیسر کو فوری طور پر معطل کردیا ہے


ویب ڈیسک December 24, 2020
کولمبس شہر کے مئیر نے فائرنگ کرنے والے پولیس آفیسر کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک اور سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام شہری ہلاک ہوگیا، کولمبس پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایک کال موصول ہونے پر پولیس جب گھر پہنچی تو وہاں گیراج میں ایک آدمی موجود تھا جس کے ایک ہاتھ میں موبائل جب کہ دوسرا ہاتھ پیچھے کی جانب تھا، گیراج میں موجود شخص نے جیسے ہی پولیس کی جانب چلنا شروع کیا تو ایک آفیسر نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیاہ فام شخص ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب کولمبس شہر کے مئیر نے فائرنگ کرنے والے پولیس آفیسر کو فوری طور پر معطل کردیا ہے، مئیر کا کہنا ہے کہ سیاہ فام شخص کی شناخت 47 سالہ آندرے مورس ہل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گھر میں بطور مہمان رکا ہوا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس آفیسر کی گن بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جب کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |