چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات سی پیک پر مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو سراہا

سفیر نے چین کی حکومت کی جانب سے نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا


ویب ڈیسک December 24, 2020
چینی سفیر نے حکومت کی جانب سے نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا(فوٹو، ٹوئٹر)

پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رانگ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال سے ملاقات کی اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا. ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورمرکزی ترجمان اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

چین کے سفیر نےمسلم لیگ (ن) کے دور میں سی پیک اور پاک چین تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے تجربے اور صلاحیت کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سی پیک کے عمل میں تاخیر افسوسناک ہے، پاکستان کے عوام اس میں تیزی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات خطے اور عالمی امن کے لئے اہم ہیں. سی پیک کو پاکستان اور خطے کے لیے گیم چینجر منصوبہ تصور کرتے ہیں. پاکستان اور چین آئرن برادرز اور بااعتماد دوست ہیں۔ پارٹی رہنماوں نے تعزیت اور ہمدردی کے پیغام پر چین کی حکومت، عوام اور چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔



مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے دور میں پہلے پاک چائنا کلچرل ایکسچینج معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ ہم سی پیک کو معاشی ترقی کے منصوبے سے ثقافتی شراکت داری کے اگلے مرحلے پر لے گئے تھے. چین کے سفیر نے محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پربھی تعزیت کی۔ چین کے سفیر نے چین کی حکومت کی جانب سے سوگوار خاندان کے لئے تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |