مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک December 24, 2020
قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع باڑہ مولا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن بدھ کو شروع کیا گیا تھا، شہید ہونے والوں میں فٹبال کا کھلاڑی بھی شامل ہے جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں