مشرف نے والدہ کو واپس لانے کی حکومتی پیشکش ٹھکرا دی

حکومت لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش سے گریز کرے،سابق صدر


INP December 29, 2013
حکومت لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش سے گریز کرے،سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے حکومت کی جانب سے ان کی بیمار والدہ کو دبئی سے پاکستان لانے کی پیشکش شکریے کے ساتھ ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش سے گریز کرے۔

بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری اطلاعات اور پرویز مشرف کی ترجمان آسیہ اسحاق نے بتایاکہ حکومت کیطرف سے پرویزمشرف کی والدہ کو دبئی سے پاکستان لانے کیلیے خصوصی طیارے اور علاج کی سہولتوں کی فراہمی کی پیشکش لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔

انھوں نے کہاکہ پرویزمشرف کے پاس اپنے وسائل ہیں کہ وہ اپنی والدہ کوخود وطن لاسکتے ہیں۔آسیہ اسحاق نے کہا کہ اس پیشکش سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت جانتی ہے کہ دباؤکے باوجود بھی پرویزمشرف ملک سے بھاگ نہیں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |