وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا دورہ کراچیٹارگٹڈ آپریشن کی بریفنگ نہیں لی

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا دورہ شیڈول کے مطابق تھا ،کوئی بریفنگ نہیں رکھی گئی تھی،ذرائع وفاقی حکومت

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا دورہ شیڈول کے مطابق تھا ،کوئی بریفنگ نہیں رکھی گئی تھی،ذرائع وفاقی حکومت۔فوٹو:فائل

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ہفتے کو کراچی کا دورہ تو کیا تاہم اس دورے کے دوران وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے کوئی بریفنگ نہیں لی۔


سیاسی حلقوں نے اس صورت حال پر حیرت کا اظہار کیا ہے اوران کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ستمبر میں جس بھرپور انداز میں کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرایا تھا اب اس پر بریفنگ نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات قریب ہیں ،وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی کی سیاسی قوتوں کے ساتھ ایک اجلاس کریں اور حکومت سندھ کی مدد سے پرامن بلدیاتی انتخابات کے لیے ایک موثر حکمت عملی مرتب کی جائے جبکہ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا دورہ شیڈول کے مطابق تھا اور اس دورے میں امن و امان کے حوالے سے کوئی بریفنگ نہیں رکھی گئی تھی ۔
Load Next Story