نیٹوسپلائی روکناغلط ہے تو قراردادیں کیوں پاس کی گئیںعمران خان

تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج سے پاکستان عالمی سطح پرتنہائی کاشکارہے،چیئرمین پی ٹی آئی


تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج سے پاکستان عالمی سطح پرتنہائی کاشکارہے،چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج کے بارے میں وزیراعظم کے اس بیان پرتعجب کااظہار کیاہے کہ تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج سے پاکستان عالمی سطح پرتنہائی کاشکارہے۔

عمران خان نے کہاکہ ن لیگ بھی ڈرون حملوں پر پیپلزپارٹی کی طرح عوام کودھوکہ دینے اورخاموشی سے ان حملوں کی پشت پناہی کر نے کی حکمت عملی پرعمل پیراہے۔ نیٹوسپلائی کی بندش غلط ہے توپارلیمنٹ میں قراردادیں کیوں پاس کیں؟آصف زرداری کی حالیہ تقریرسے مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان ذاتی مفادات خصوصاًبیرون ملک جمع کی گئی دولت کے تحفظ کے لیے مک مکاواضح ہوتاہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ دونوں ہی عالمی تنہائی نہیں بلکہ بیرون ملک اپنے اثاثوں کی حفاظت کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جب تک وفاقی حکومت امریکاسے ڈرون حملے رکوانے کی ضمانت حاصل نہیں کرتی، نیٹوکو رسدکی فراہمی معطل رہے گی۔ این این آئی کے مطابق لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگومیں عمران خان نے کہاکہ ن لیگ کی بنیاد نیلام گھرمیں رکھی گئی۔

اسی جماعت نے چھانگامانگا کی سیاست شروع کی۔ حکومت اپنے کاموں کے باعث زیادہ دیر چلتی نظرنہیں آتی۔ اپنے اثاثے بیرون ملک رکھنے والے سیاستدان ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ دہری شہریت رکھنے والے نا اہل ہیں تو باہرپیسہ رکھنے والے بھی نااہل ہونے چاہئیں۔ مہنگائی کے خلاف احتجاج ختم نہیںہوا بلکہ اس کادائرہ کار بڑھائیں گے۔ اس کے لیے دیگرجماعتوں سے بھی اتحادہو سکتاہے اوراس کے تحت طاہرالقادری سے بھی بات ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں نیٹوسپلائی روک کرملک کودیوار سے لگایاجا رہاہے۔ اگر نیٹو سپلائی کی بندش غلط ہے توپارلیمنٹ میں قراردادیں کیوں پاس کیں؟ حکمرانوں کے اثاثے بیرون ممالک پڑے ہیں، اصل میں نیٹوسپلائی کی بندش سے انھیں مشکلات درپیش ہیں۔ الیکشن کمیشن اورعدلیہ نے عام انتخابات میں اپنا کردارادا نہیں کیا۔ ہم نے تحفظات کے باوجودانتخابات کوتسلیم کیالیکن دھاندلی کونہیں۔ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میںبھی دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ میں کالا باغ ڈیم کا مخالف نہیں، پنجاب کوذمے دارانہ کردارادا کرناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں