مذہبی تفریق کا بھارتی پراپیگنڈا جھوٹ کا پلندی پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزاد ہیں ایکسپریس فورم
پی ٹی آئی نے بین المذاہب ہم آہنگی کی فضا قائم کی ،اعجاز آگسٹین ،تمام ممالک کوڈائیلاگ کی طرف آناہوگا،عبدالخبیر
ISLAMABAD:
پاکستان میں مذہبی تفریق کا بھارتی پراپیگنڈہ جھوٹ کا پلندہ ہے، یہاں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور مل کر اپنے تہوارمناتے ہیں۔
آج کا پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی واضح مثال ہے اور یہی قائد اعظمؒ کا پاکستان ہے۔خوش قسمتی سے گزشتہ ڈھائی برسوں میں مذہبی تصادم کا کوئی بھی واقع رونما نہیں ہوا، اب کرسمس کا تہوار بھی سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کرسمس پر''ایکسپریس فورم'' میں کیا۔ اس موقع پرشرکا نے ایکسپریس فورم کی ٹیم کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہاں بین المذاہب ہم آہنگی کی فضا قائم ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تہوار سادگی سے منائیں گے۔
بادشاہی مسجد کے خطیب امام مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت کا دن پوری دنیا میں عزت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے،پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ متحد ہیں، اپنی حکومت، افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آرچ بشپ سباسٹین شا نے کہا کہ کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے اور امن کادرس دیتا ہے۔انھوں نے کہا کورونا کی اس وباء کے سامنے سپر پاور بھی ڈھیر ہوگئی۔
گوردوارہ سکھ پربندھک کمیٹی کے رکن سردار بشن سنگھ نے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں جبکہ مذہب اور عقیدہ بعد میں، سکھوں کیلیے پاکستان کی دھرتی مقدس ہے، سکھ 42 تہوار مناتے ہیں اور انہیں کبھی رکاوٹ محسوس نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا پاکستان نے سکھوں کو کرتارپور امن راہداری کا تحفہ دیا۔