حافظ سعید کو ایک اورمقدمے میں ساڑھے 15سال قید

 عبدالسلام ، ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہدکو بھی ساڑھے 15، 15سال قید


Numainda Express December 25, 2020
پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6ماہ قید کی سزا ، 2،2 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید سمیت 6رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دیں۔

اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام ، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید کیخلاف تین مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، اے ٹی سی عدالتوں میں جماعت الدعوۃ رہنماؤں کیخلاف مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |