قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اظہر علی

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بولرز کا کردار اہم ہوگا، سابق کپتان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بولرز کا کردار اہم ہوگا، سابق کپتان

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بولرز کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔


پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہفتے سے شروع ہونے والے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، بطور سینئر کرکٹر اچھا کھیلنا اور ساتھی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا میرا کام ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے بؤلرز کا کردار اہم ہے۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار بؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے،زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے، ان وکٹوں پر سیٹ ہونے کے بعد لمبی باری لینے کا موقع بھی ملتا ہے۔ ہمارے کو بھی حریف بلے بازوں کو جلد آوٹ کرنے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔
Load Next Story