کراچی میں پیر سے بدھ تک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا

اتوار سے کراچی میں نئے مغربی سلسلے کے تحت معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان


ویب ڈیسک December 25, 2020
اتوار سے کراچی میں نئے مغربی سلسلے کے تحت معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اتوار سے کراچی میں نئے مغربی سلسلے کے تحت معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ہفتے کو ملک میں داخل ہوگا اور ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔ پیر سے بدھ تک کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ رہے گا۔

شہر میں ان تین روز کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے اور سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2013ء میں کراچی کا کم سے کم پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں