مصر کے منشیات بحالی سینٹر میں آگ بھڑک اُٹھی 6 مریض ہلاک

جس وقت آگ لگی اس وقت طبی مرکز میں 46 نشے کے عادی افراد زیرعلاج تھے


ویب ڈیسک December 25, 2020
درجن سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، فوٹو : فائل

مصر میں دو منزلہ منشیات بحالی مرکز میں آتشزدگی سے 6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ درجن سے زائد مریضوں کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے وسطی شہر الیگزینڈریا میں واقع ایک طبی مرکز جہاں منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا تھا، اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

آگ نے تیزی سے طبی مرکز کی دونوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کے دوران 6 افراد کی لاشیں نکالیں جب کہ درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔

جس وقت بحالی منشیات مرکز میں آگ لگی، اُس وقت وہاں 46 افراد موجود تھے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں