فلپائن میں کرسمس تقریبات کے دوران 63 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز جزیرے لوزون میں 114 کلو میٹر گہرائی پر تھا


ویب ڈیسک December 25, 2020
زلزلے کے وقت مرکزی چرچ میں کرسمسم کی رسومات جاری تھیں، فوٹو : رائٹرز

فلپائن کے صوبے بتنگاس میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے بتنگاس کے جزیرے لوزون میں زلزلے کے جھٹکے اُس وقت محسوس کیے گئے جب وہاں کرسمس سے متعلق تقریبات جاری تھیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی جس کا مرکز جزیرے لوزون میں تھی اور گہرائی 114 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جو دارالحکومت منیلا سے 90 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

زلزلے جھٹکوں کے باعث چرچ میں کرسمس کی رسومات کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا تاہم بعد میں تقریب کو مکمل کیا گیا۔ تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں حضرت عیسی علیہ السلام کے جنم دن کی مناسبت سے آج خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تاہم کورونا وبا کے باعث تقریبات کو مختصر رکھا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں