میں جنرل نیازی نہیں کہ سرینڈر کردوں مولانا فضل الرحمان

مولانا شیرانی کی بات کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک December 25, 2020
مولانا شیرانی کی بات کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے، سربراہ جے یو آئی

KARACHI: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھینک کر سرینڈر کردوں۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سیکیورٹی واپس لینے کے لیے دباؤ ہے، میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھنک کر سرینڈر کروں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے، فنکشنل لیگ بھی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے استعفی اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر اس سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |