بابر اعظم کے بغیر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز قومی ٹیم کا امتحان ہے محمد عرفان

بابر اعظم کے نہ ہونے سے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی پاکستان کو نقصان ہوا، ٹیسٹ میچز میں بھی ان کی کمی محسوس ہوگی، فاسٹ بالر

بابر اعظم کے نہ ہونے سے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی پاکستان کو نقصان ہوا، ٹیسٹ میچز میں بھی ان کی کمی محسوس ہوگی، فاسٹ بالر (فوٹو : فائل)

طویل قامت فاسٹ بالر محمد عرفان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کو بابر اعظم کے بغیر قومی ٹیم کا امتحان قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بولنگ لائن اپ اچھی ضرور ہے مگر نیوزی لینڈ میں مشکلات پیش آئیں گی، نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز ہمیشہ ٹف ہوتی ہیں، بہت پلاننگ کے ساتھ بولنگ کرنے کی ضرورت ہوگی۔


بیٹنگ کے شعبے پر بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم کے بغیر ٹیسٹ سیریز پاکستان ٹیم کا امتحان ہوگا، بابر اعظم کے نہ ہونے سے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی پاکستان کو نقصان ہوا، ٹیسٹ میچز میں بھی ان کی کمی محسوس ہوگی۔

محمد عرفان نے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ساتھ لے کر چلنے پر زور دیا۔
Load Next Story